اردو فونٹ ڈاونلوڈ
دفاتر مراجع عظام
اسلامی سائٹیں
پال ٹاک
ہم سے رابطہ
خیر مقدم
بِسُمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم حرم مطہر کے متولّی محترم اور اس بارگاہ عظیم الشان کے تمام خدمت گزار اس سائٹ پر آپ کی آمد کے ممنون ومشکور ہیں۔ہماری سعی وکوشش ہے کہ آپ کی خدمت عالیہ میں ایسی معلومات پیش کریں جو آپ کے لئے نفع بخش ثابت ہوں ۔ یہاں اس ملکوتی خاتو ن اور شفیعہ روز جزا کی آرامگاہ ہے ۔ہمارے ائمہ معصومین (ع) نے جس کی زیارت کا صلہ کوفردوس بریں قرار دیاہے ،اور ان کی شفاعت کی بشارت دی ہے ۔ اس بارگاہ مقدس کے سونے کا گنبد عاشقوں کے دلوں کا کعبہ اور ضریح مطہر بے چین دلوں کی بوسہ گاہ ہے ،اس کے سونے کے ایوان اور آئینے شکستہ دلوں کی ڈھارس ہیں ۔ اور اس عظیم بار گاہ کے دیدہ زیب مناظر ہنرمندوں کے فن کی بولتی ہوئی تصویر یں ہیں ۔ اس کے فوّارے ہر روشن ضمیر زائر کو حوض کوثر کی امید دلاتے ہیں ۔خلاصہ یہ کہ اس بہشتی ٹکڑے کا ایک ایک گوشہ روح و ریحان نسیم رحمانی ہے اور ہر عارف زائر کو روحانی حالت بخشتاہے ۔ یہی وہ جگہ ہے کہ جہاں یہ آرام کرنے والی خاتون ،علم وفضیلت ونورانیت اور معارف دینی کی میزبانی فرماتی ہیں۔
انتخاب زبان