زیارت کے آداب سے آشنا وآگاہ ہونا ایک مسلمان زائر کے لئے بہت ضروری
ہے۔تاکہ ان آداب کی رائت کرتے ہوئے اولیاءدین سے یہ زائر آشنا زیادہ سے
زیادہ استفادہ کرسکے اس بات کو مد نظررکھتے ہوئے ہم چنندہ آداب زیارت آپ کی
خدمت میں عرض کرتے ہیں ۔
۱۔ سفر سے پہلے غسل کریں
۲۔ پاکیزہ روح ار توبہ کی آمادگی کے ساتھ زیارت کے لئے تشریف لے جائیں تا
کہ آپ کی زیارت مقبول بارگاہ الٰہی قرار پائے ۔
۳۔باوضو ہوکر پاکیزہ لباس زیب تن کریں خوشبو کا استعمال کریں پھر حرم مطہر
سے مشرف ہوں ۔
۴۔انتہائی خضوع وخشوع کے ساتھ منزل سے نکلیں حالت یہ ہوکہ لبوں پر ذکر خدا
ہو اور چھوٹے چھوٹے قدم سے راہ طے فرمائیں۔
۵۔جس وقت حرم مطہر میں داخل ہوں پہلے دائیں پیر کو داخل کریں اور نکلتے وقت
پہلے بایاں پیر نکالیں ۔اور اذن دخول ثواب نیت سے پڑھیں۔ |
|